پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر کشمیر کا راگ الاپتے ہوئے
کہا ہے کہ پاکستان اور ہندستان کے درمیان طویل مدتی امن کے لئے کشمیر کا
مسئلہ اہم ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کا حل نکالا جانا
چاہئے۔ پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق مسٹر
شریف نے کل اپنی رہائش گاہ پر
برطانیہ کے وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) سر مارک ليال
گرانٹ کے ساتھ بات چیت میں یہ بات کہی۔ اس ملاقات کے دوران نواز شریف نے کشمیر میں ہندستانی سیکورٹی فورسز کے مبینہ مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ اٹھایا۔